Advertisement

آئی ایم ایف مجبوری ہے، اس کے علاوہ راستہ نہیں تھا، وزیرداخلہ

شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مجبوری ہے، اس کےعلاوہ راستہ نہیں تھا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا کڑوا گھونٹ پیا ہے۔ خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف نہیں جاتا۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو آئیں نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں۔ شہباز شریف، نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔ لوگ ان چوروں کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ جوعمران خان کے سر پر ہاتھ رکھا گیا وہی ان کے اوپر بھی رکھا جائے۔ وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا لیکن سر پر نہیں۔ ملاقاتیں اور باتیں چلتی رہتی ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں۔ قوم کا اصل مسئلہ معاشی اور اقتصادی ہےجوجہیزمیں ملا ہے۔ دونوں پارٹیوں نے ملک لوٹا، سزا ہم بھگت رہےہیں۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ 3 سے 4 مہینے کے اندر مہنگائی کا خاتمہ کر دیں گے۔ ہم اپریل میں بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ پانچواں سال الیکشن کا ہوگا۔ عمران خان کی حکومت 5 سال ٹکا کر لگائے گی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 23مارچ کے موقع پراہم شخصیات پاکستان آرہی ہیں۔ 23 مارچ کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں چاروں شریف مائنس ہیں۔ خواتین پر تبصرہ نہیں کرتا،علما کا احترام کرتا ہوں۔ میں سیاست میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی لڑائی کرتا ہوں۔

سانحہ مری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مری کا واقعہ صوبائی مسئلہ ہے، میں انسانی بنیادوں پر وہاں گیا تھا۔ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر 26 سوکلومیٹر باڑ لگ چکی ہے 21 کلومیٹر رہتی ہے۔ وہ ہمارے بھائی ہیں21 کلومیٹر پر باڑ بھی ان کی رضامندی سے لگ جائے گی۔

Advertisement

انھوں نے مذید کہا کہ اپیکس کمیٹی میں وزیراعظم نےافغانستان کی مدد کا ذکر کیا ہے۔ وزیراعظم اگلےماہ چین کا دورہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version