Advertisement

نور مقدم کیس، ملزم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد

نور مقدم کیس میں ملزم کے ذہنی مریض ہونے کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مرکزی ملزم کے ذہنی مریض ہونے کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

اس سے قبل عدالت نے نور مقدم کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورک کی ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

ملزم تھراپی ورکس کے امجد نے ملزم ظاہرجعفراورتفتیشی کے خلاف درخواست دائرکررکھی ہے۔

Advertisement

جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل پیش نا ہونے پر کیس کی سماعت بغیر کاروائی کےملتوی کردی۔

وکیل تھراپی ورک اکرم قریشی کے دیرسےعدالت پیش پہنچنے پر جسٹس عامر فاروق نے وکیل اکرم قریشی سے کہا کہ آپ موجود نہیں تھے تو آپ کا کیس ملتوی ہوگیا ہے۔

وکیل درخواست گزارنےعدالت سے استدعا کی کہ عدالت 17 جنوری کے لیے کیس مقررکردے جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری کے لیے مقررکردی۔

تھراپی ورک کے امجد کی ملزم ظاہر جعفر کے خلاف کارروائی کی استدعا ٹرائل کورٹ نے خارج کر دی تھی۔

امجد کی درخواست میں تفتیشی افسرعبد الستارخان کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version