Advertisement

معید یوسف کا دورہ کابل مؤخر

معید یوسف

معید یوسف کا دورہ کابل مؤخر ہو گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم  کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا دورہ ایک ہفتے کے لئے ملتوی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم  کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کابل کے دورے پر جانا تھا۔

یاد رہے کہ دورے کے دوران ڈاکٹر معید وفد کے ہمراہ طالبان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ، پاک، افغان تعلقات، افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد سے متعلق امور پر بات ہو گی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد زمینی حقائق، افغان عوام کی ضروریات، درکار تکنیکی امداد کا جائزہ لے گا ، معید یوسف پاک، افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کے عمل اور دیگر امور پر گفتگو کریں گے۔

ملاقات میں افغان عبوری حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version