Advertisement

پی ڈی ایم جوفیصلہ کرے گی، ن لیگ ساتھ دےگی، نوازشریف کی مولاناکو یقین دہانی

فضل الرحمان، نواز شریف ٹیلی فونک رابطہ؛ عدم اعتماد کے لئے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار

فضل الرحمان، نواز شریف ٹیلی فونک رابطہ؛ عدم اعتماد کے لئے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، ن لیگ بھرپور ساتھ دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر رابط ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتِ حال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ حکومت سے عوام کو نجات دلانے کے لیے تحریک کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور میاں نواز شریف کے درمیان حکومت مخالف لانگ مارچ اور اِن ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امور پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو آج پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی اعتماد میں لیا ہے۔

Advertisement

ٹیلی فونک رابطے میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آ چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version