Advertisement

پورے پاکستان کی ترقی کے دوران سندھ کی بدقسمتی وہاں کی حکومت ہے، حسان خاور

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کی ترقی کے دوران سندھ کی بدقسمتی وہاں کی حکومت ہے۔

حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2021 میں پنجاب کو جزوی ویکسینیٹ کر دیا گیا، 2022 میں مزید ترقی دیکھنے کا ملے گی، صحت کارڈ 2022 میں رول آؤٹ ہو جائے گا، لیکن پورے پاکستان کی ترقی کے دوران سندھ کی بدقسمتی وہاں کی حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایسا بد قسمت صوبہ ہے جہاں کروڑوں کی گندم چوہے کھا جاتے ہیں، یہ چوہے چائنہ کٹنگ کے ذریعے سرکاری اراضی پر قبضے کرتے ہیں، پنجاب کی سیاست کا حال بھی نرالا ہے۔

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا کہ چھوٹے میاں بڑے میاں کی ضمانت دے کر پھنس چکے ہیں، مریم نواز اداروں کے خلاف بیان دے کر خاموش ہو جاتی ہیں، ہمارا فوکس پنجاب کی ترقی پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version