Advertisement

آئی جی پنجاب کا مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب سردارعلی خان

مری اور گلیات میں شدید برفباری کے باعث آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پولیس کو برفباری میں پھنسے سیاحوں کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے حکم پر آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی سمیت پولیس اور ٹریفک پولیس کی بڑی تعداد مری میں موجود ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ برف ہٹانے کے لیے پنجاب پولیس، پنجاب ہائی وے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر پہنچایا جائے، کمبل، گرم کپڑے اور خوراک کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیے: مری میں سیاحوں کی سہولت کیلئے ضروری ہدایات

Advertisement

راؤ سردار نے کہا کہ آر پی او راولپنڈی سارے آپریشن کی خود نگرانی کریں، شہریوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر پہچانا اولین ترجیح ہے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور محکمہ صحت کے ساتھ کوآرڈینیشن کرتے ہوئے ہر ممکن اقدام یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب نے پنجاب ہائی پولیس کو ہیوی مشینری اور تمام وسائل ہنگامی بنیادوں پر مری پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ آر پی او راولپنڈی مری کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سمیت برفباری ہٹانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن کریں۔

مزید پڑھیے: مری میں برفباری سے پھنسی گاڑیوں میں 19 اموات ہوئیں، شیخ رشید

آئی جی پنجاب نے کہا کہ مسلسل برفباری اور گاڑیوں میں ہیٹر چلنے کی وجہ سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا شہریوں کو  فوری فرسٹ ایڈ دی جائے۔

راؤ سردار علی خان نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں، سیاحوں کو مسلسل مدد اور راہنمائی فراہم کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version