Advertisement

سعودی ڈاکار ریلی 2022 اختتام پذیر

epa09666357 Russian rider Eduard Nikolaev of Kamaz Master team in action during the stage 3 of the Rally Dakar 2022 between Al Qaisumah and Al Qaisumah, Saudi Arabia, 04 January 2022. EPA-EFE/YOAN VALAT

جدہ: سعودی ڈاکار ریلی 2022 اختتام پذیر ہوگئی ہے جس کی اختتام تقریب میں شہزادہ خالد الفیصل نے خصوصی شرکت کی۔

مکہ مکرمہ کے گورنر اور سعودی فرمانروا کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے سعودی ڈاکار ریلی 2022 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

یہ ریس 2 سے 14 جنوری 2022 تک مملکت میں منعقد ہوئی جس کے دوران میں ریس میں شریک ڈرائیو مملکت کے متعدد اضلاع اور شہروں سے گزرے۔

جدہ کے کورنیش میں منعقد اختتامی تقریب میں چھ شعبوں (گاڑیاں، موٹرسائیکل، فور وہیل موٹر سائیکل، ٹرک، لائٹ ویٹ ڈیزرٹ وہیکل اور ڈاکار کلاسک) میں ریس جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ سلطان العبدالله الفيصل اور نائب وزیر کھیل بدر القاضی بھی موجود تھے۔

گاڑیوں کے شعبے میں قطر کے ناصر العطیہ پہلے ، فرانس کے سیبستیان لویپ دوسرے اور سعودی عرب کے یزید الراجحی تیسرے نمبر پر رہے۔ الراجحی 44 سال قبل ڈاکار ریلی مقابلے کے آغاز کے بعد وکٹری اسٹینڈ پر پہنچنے والے پہلے سعودی بن گئے ہیں۔

موٹر سائیکل کے شعبے میں پہلی پوزیشن برطانیہ کے سام سینڈرلینڈ کی رہی۔ فور وہیل موٹر سائیکل میں فرانس کے الیگزینڈر جیروڈ اور ٹرک کے شعبے میں روس کے دمتر اسٹونیکوف نے اول پوزیشن کا تاج اپنے سر سجایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کا پراعتماد آغاز، کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ پر 95 رنز بنا لیے
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
Advertisement

محکمہ آبپاشی نے سکھر سے نکلنے والی 7 نہروں کا پانی بند کردیا

محکمہ آبپاشی نے سکھر سے نکلنے والی 7 نہروں میں آج سے پانی بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج کے دائیں اور بائیں کنارے سے نکلنے والی سات نہروں میں سالانہ صفائی ستھرائی کی غرض سے پندرہ دن کے لیے پانی بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق ہر سال سالانہ مرمت کے لیے نہروں میں پانی بند کیا جاتا ہے، کیرتھر کینال، دادو کینال، رائس کینال، نارا کینال، روہڑی کینال، خیرپور فیڈر ایسٹ اور ویسٹ کینال 20 جنوری تک بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پندرہ دنوں میں نہروں کی صفائی، گیٹوں اور مشینری کی اوور ہالنگ کی جائے گی اور تمام نہروں کے گیٹوں میں موجود ریت اور مٹی کو نکالا جائے گا۔

واضح رہے کہ نہروں میں پانی کی بندش کے بعد گیٹوں اور مشینری کی صفائی ستھرائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کا پراعتماد آغاز، کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ پر 95 رنز بنا لیے
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version