Advertisement

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی “ٹیکساس سنیگاگ حملے” میں بھائی کے ملوث ہونے کی تردید

امریکا میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ٹیکساس دہشتگرد حملے میں بھائی کے ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک یہودی عبادت گاہ پر حملے میں اپنے بھائی کے ملوث ہونے کی اطلاعات کو “جھوٹا” اور “بے بنیاد” قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہودی عبادت گاہ میں متعدد افراد کو یرغمال بنانے والے شخص کا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اسی طرح معصوموں کو گناہ گار دکھایا جاتا ہے اور اسی لیے معصوم عافیہ آج بھی قید کاٹ رہی ہے۔’

خیال رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج اور حکومتی اہلکاروں پر مبینہ حملے اور قتل کی کوشش کرنے کے الزام میں پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت سے 86 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر فوزیہ نے امریکی میڈیا پر چلنے والی خبروں میں ٹیکساس سنیگاگ حملے میں اپنے بھائی کی ملوث ہونے کے حوالے سے کہا کہ ’یہ ایک اور مثال ہے کہ کیسے امریکی میڈیا اور سوشل میڈیا ٹرولز بغیر کسی ثبوت کے لوگوں پر الزامات لگا دیتے ہیں، خصوصاً جب کوئی شخص سیاہ فام ہو یا مسلمان ہو۔‘

خیال رہے کہ ٹیکساس کے شہر کولیویل میں ایک یہودی عبادت گاہ میں متعدد افراد کو یرغمال بنانے کا واقعہ پیش آیا۔

حملہ آور کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تاہم امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران مذکورہ شخص کو ہلاک کردیا، حملہ آور کی شناخت تاحال پوشیدہ رکھی گئی ہے۔

اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں متعدد امریکی چینلز اور سوشل میڈیا پر حملہ آور کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا حقیقی بھائی بتایا جارہا تھا، جس کے بعد ان کے بھائی کے وکیل جان فلائیڈ نے ایک تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا موکل وہ شخص نہیں جو اس واقعے کا ذمہ دار ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement

پولیس نے جعلی کاسٹنگ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا

بھارت میں اداکاری کرنے کا شوق ہر ایک میں پایا جاتا ہے اور لوگوں کے شوق کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگ اسکا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔

ایسے لوگ اداکاری کا شوق رکھنے والوں کو نشانہ بناتے ہیں اور ان کو کام کا لالچ دے کر انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔

ایسے واقعات ہونا کوئی عام بات نہیں ہے لیکن حال ہی میں ممبئی پولیس نے ایک جعلی کاسٹنگ ڈائریکٹر کو گرفتار کیا ہے جو کہ اداکاراؤں کو کام کا جھانسہ دیا کرتا تھا۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کولکتہ  سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے شکایت درج کروائی تھی جس کے نتیجے میں کارروائی کرتے ہوئے اوم پرکاش تیواری نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اوم پرکاش جس کی عمر 24 سال ہے خود کو کاسٹنگ ڈائریکٹر بتاتا تھا اور پھر اداکاراؤں کو کام کی آفر کیا کرتا تھا۔

Advertisement

پولیس کے مطابق یہ شخص پہلے ایک پروڈکشن ہاؤس میں کام کرچکا ہے جہاں سے اسے کاسٹنگ کے حوالے سے تجربہ حاصل ہوا تھا جس کے بعد اس نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے متعلق اعلان بھی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version