Advertisement

مارکیٹ ضروریات پوری کرنے کیلئے آن لائن تعلیم فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت

نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مارکیٹ ضروریات پوری کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں آن لائن تعلیم اور تربیت فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کو ورچوئل یونیورسٹی کے متعلق بریفنگ دی گئی جس پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک کے دور دراز علاقوں خاص طور پر بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سہولت کیلئے ورچوئل یونیورسٹی اپنی موجودگی بڑھائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی کے دائرہ کار میں اضافے سے دور دراز علاقوں کے لوگ کورسز اور ای لرننگ پروگراموں سے مستفید ہو سکیں گے، مارکیٹ ضروریات پوری کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں آن لائن تعلیم اور تربیت فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے ملک میں ای لرننگ کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار اور کارکردگی پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ ورچوئل یونیورسٹی نے سال 2021 میں 55 ہزار سے زائد طلباء کو داخلے دیئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی مقامی ڈگری کالجز / جامعات میں کمپیوٹر لیبز قائم کر رہی ہے، صدر مملکت نے یونیورسٹی انتظامیہ کو عالمی معیار کے مطابق کورسز ترتیب دینے کی ہدایت دی۔

Advertisement

صدر مملکت نے ملک میں ای لرننگ کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version