Advertisement

شاہد آفریدی کی آئی سی سی ایوارڈ جیتنے پر شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کپتان شاہد خان آفریدی نے آئی سی سی ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے  شاہین شاہ آفریدی کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو شاہین! یہ آپ اور پاکستان کے لیے ایک یادگار کارنامہ ہے،بے شک آپ تےعریف کے مستحق ہیں۔

Advertisement

شاہد آفریدی نے کہا کہ اب ہمارے پاس سپر اسٹارز سے بھری ٹیم ہے۔

شاہد آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی آئی سی سی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے جیت لی ہے جبکہ اس کا اعلان آئی سی سی نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ گذشہ سال 36 انٹرنیشنل میچز میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کرنے پر دیا گیا ہے جبکہ ان کی بہترین باؤلنگ 51 رنز دے کر 6 وکٹیں رہیں۔

شاہین شاہ نے 9 ٹیسٹ میچز میں 17.06 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 7 وکٹیں اپنے نام کیں اور ساتھ ہی  مجموعی طور پر 21 میچز میں 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

آئی سی سی ایوارڈز میں پاکستان کے مردوں کے ساتھ خواتین کرکٹرز بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور پاکستان کی کھلاڑی فاطمہ ثناء کو آئی سی سی نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version