Advertisement

پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، سعید غنی

سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کیمپ آفس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ان مظاہرے کے سلسلے کو مزید بڑھایا جارہا ہے اور اب کراچی ڈویژن تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر ریلیاں اور دھرنے دے گے۔

اجلاس میں 27 فروری سے کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس سلسلے میں 5 مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جو لانگ مارچ کی تیاریوں اور کراچی سے اسلام آباد تک کے تمام امور کی نگرانی کریں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ کے سلسلے میں کراچی بھر میں تشہری مہم کا بھی آغاز جلد ہی کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ، سٹی، یوسی اور وارڈز کی سطح پر عوام میں آگاہی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

سعید غنی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے موجودہ نااہل اور نالائق حکومت اور ان کی ناقص معاشی پالیسی کے باعث مہنگائی، بیروزگاری، گیس کے بحران پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ موجودہ نالائق اور نااہل حکمرانوں کی نالائقیوں نے اس ملک کے 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، مہنگائی نے اس ملک کے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ لوگوں کو دو وقت کا کھانا بھی نہ ممکن ہوچکا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ گیس پیدا کرنے والا بڑا صوبہ ہے اور حالت یہ ہے کہ یہاں کی صنعتوں کو تو کجا رہائشیوں کو بھی کھانا پکانے کے لئے گیس میسر نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن موجودہ نااہل اور نالائق سلیکیٹیڈ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور گیس کے بحران کے خلاف ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور دھرنے دے گی۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 27 فروری کو کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور عوام اس لانگ مارچ میں شریک ہوں گے اور اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، نائب صدر مرزا مقبول، سردار خان، امان اللہ محسود، سیکرٹری اطلاعات کراچی شہلا رضا، ذوالفقار قائمخانی، ڈپٹی سیکٹری اطلاعات آصف خان، شکیل چوہدری، فنانس سیکرٹری خالد لطیف، عابد ستی، نوید بھٹی، شاہینہ شیر علی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر مسرور احسن، ساجد جوکھیو، تمام اضلاع کے صدور، جنرل سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹریز، پیپلز یوتھ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پیپلز لیبر بیورو، پیپلز اقلیتی ونگ سمیت تمام دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version