Advertisement

دھن چوری معاملہ: نرملا مگھانی کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

کوک اسٹوڈیو پر دھن چوری کرنے کا الزام لگانے والی گلوکارہ نرملا مگھانی نے مقبول موسیقی پلیٹ فارم پلیٹ فارم کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نرملا نے اپنے ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ جون 2021 میں انہوں نے موسیقار ذوالفقار خان (زلفی) کو اپنی دھن بذریعہ واٹس ایپ بھیجی تھی، تاہم زلفی کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ویڈیو میں انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے جب اپنی تیار کردہ دھن کوک اسٹوڈیو میں سُنی اور اس پر ذوالفقار خان کا نام دیکھا تو انہیں بہت دکھ ہوا، کیونکہ وہ بالکل وہی دھن تھی جو میں نے انہیں بھیجی تھی۔

نرملا کے مطابق کوک اسٹوڈیو کا گانا جاری ہونے کے بعد انہوں نے زلفی کو بہت فون اور میسیجز کیے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

زلفی نے ایک دن بعد فون کرکے نرملا کو بتایا کہ انہوں نے تو اپنے موبائل میں دھن ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کی اور اب ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹون پہلے سے تیار کردہ تھی۔

نرملا نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں پیسوں کا کوئی لالچ نہیں، بس چاہتی ہیں کہ انہیں کریڈٹ دیا جائے۔

انہوں نے اس حوالے سے عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور زلفی دونوں کے فون لے کر فرانزک کیے جائیں گے تو ثابت ہوجائے گا کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا ہے، اب عدالت ہی فیصلہ کرے گی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version