Advertisement

عمان: منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

عمان رائل فورسز کی بروقت کارروائی کے سبب منشیات اسمگلنگ کی کوشش  ناکام بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دھوفر گورنریٹ میں کوسٹ گارڈ پولیس نے منشیات کو ملک میں اسمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

رائل عمان پولیس نے سلطنت عمان میں منشیات کے 3,500 سے زائد پیکجوں کو اسمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں دو کشتیوں کو ضبط کیا گیا۔ کارروائی کے دوران چار دراندازوں کو بھی گرفتار کیا گیا، جن کے پاس منشیات کے 2,224 پیکج موجود تھے، جب کہ دوسری کشتی سے 1,522 منشیات کے پیکج ضبط کیے گئے۔

دوسری جانب دھوفر گورنریٹ پولیس کمانڈ نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ملک سے باہر ہیومن ٹریفکنگ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version