Advertisement

ملک امین اسلم کورونا کا شکار

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کا شکار ہونے کے بعد ملک امین نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

 معاون خصوصی نے کورونا مثبت آنے پر اپنی تمام ترمصروفیات اورپروگرامات بھی منسوخ کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں شدید اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 15 سے بڑھ کر 18.1 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

Advertisement

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 940 کیسز رپورٹ ہوئے ،جن میں سے 805 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 80 فیصد اومیکرون ہیں ، شہری ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹرڈوز لگوائیں۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومیکرون کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔

  این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد کے قریب رہی جبکہ مزید 2 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات
این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا
Next Article
Exit mobile version