Advertisement

دوسرے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن ہر صورت جیتنا ہے، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن ہر صورت جیتنا ہے۔

محمود خان نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی تحریک انصاف کا ورکر اور عمران خان کا سپاہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں واٹر سپلائی اسکیم بائی پاس میڈیکل کالج اور اسپتال جیسے میگا پروجیکٹس پر کام ہورہا ہے۔ ورکرز کی مشاورت سے فیصلے کہے جائیں گے۔

محمود خان نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن ہر صورت جیتنا ہے، تمام لوگ ذاتی چپقلش چھوڑ کر اتفاق کے ساتھ ہم سب نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے تمام منصوبے ذیلی تنظیموں کے ذریعے کئے جائیں گے۔

Advertisement

چند روز قبل ہی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں بول نیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے راؤنڈ میں پی ٹی آئی کا وہاں سے  مکمل صفایا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کے اب وہ لوگ افسوس کا اظہار کررہے ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی بنائی، عمران خان کے پرانے ساتھی کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ شخص ملک کو اتنی مشکل میں ڈال دے گا۔

پی پی رہنما نے کہا تھاکہ پی ٹی آئی کے رہنما پریشان ہیں وہ عمران خان کومشورہ دے رہے ہیں کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہ کراؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہرصوبے میں الیکشن کا مرکز ضرور بنائیں گے،  لوگوں کی جو غلط فہمیاں ہیں وہ  دور کی جائیں گی، عوام یہ دیکھتے ہیں کہ کس حکومت نے ملکی معیشت کو بہتر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version