Advertisement

کورونا کے وار، پی ایس ایل کے دوران سخت سیفٹی پروٹوکولز کا اعلان

کورونا کے خطرے کے پیش نظر پی ایس ایل کیلئے پی سی بی انتظامیہ نے سخت ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروٹوکولز کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی تشویشناک صورتحال کے تناظر میں پی سی بی نے سخت ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروٹوکولز پر مبنی طویل دستاویز جاری کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق5 سے 25 فیصد میچ فیس میں کٹوتی، 1 سے 5 میچز کی پابندی خلاف ورزی کی صورت میں کھلاڑیوں پر لگ سکتی ہے۔

پروٹوکولز کی سنگین خلاف ورزی کی سزا لیگ سے نکالے جانے کی صورت میں دی جائے گی۔

 کمیٹی کو  انفرادی کیسز کی بنیاد پر کم یا سخت سزا دینے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔ مخصوص جگہوں کے باہر چھ فٹ فاصلے، پانی کی بوتل، سامان تولئے کا آپس میں استعمال، میچ سے پہلے یا بعد میں ہاتھ ملانا گراونڈ یا ڈریسنگ روم سے لانڈری نہ اٹھانا معمولی خلاف ورزیوں میں شامل ہے۔

Advertisement

مزید براں، اجازت کے بغیر آئسولیشن روم میں جانا،پندرہ منٹ سے زیادہ فزیو تھراپی کا سیشن کرانا بھی معمولی خلاف ورزیوں میں شامل ہے۔

دوسری جانب ہوٹل کے مینٹیننس اسٹاف کے علاوہ کسی دوسرے کو کمرے میں بلانا یا ملنے جانا، ماسک پہننا لازمی ہو اور نہ پہنا ہو، بائیو ببل انٹیگریٹی مینیجر کی اجازت کے بغیر کمرے میں کوئی چیز منگوانا اور انتظامیہ کی جانب سے طلب کیے جانے پر اپنی علامات کے حوالے سے اپ ڈیٹ نہ کرنا سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہے۔

علاوہ ازیں، ایسی دوا کا استعمال جو علامات کو کم کردے یا ٹیسٹ کے رزلٹ پر اثر انداز ہو ایسے تمام اقدامات کا شماربھی سنگین خلاف ورزیوں میں ہوگا۔

یاد رہے کہ کوویڈ کی بگڑتی صورتحال نے پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کا ہونا اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ پی ایس ایل کو لے کر کافی سنجیدہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version