Advertisement

گندم بحران سے آٹے کی قلت پیدا ہو گی، سعید غنی

سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ گندم بحران سے آٹے کی قلت پیدا ہو گی۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نفرت کی سیاست کومسترد کر دینگے ، مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے بلدیاتی ایکٹ پرڈرامہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بلدیاتی ایکٹ کے نام پرلسانی فساد پھیلانا چاہتی ہے ، وسیم اختر،آفاق احمد اور خالد مقبول کے بیان نفرت انگیزنہیں؟ بلدیاتی الیکشن میں اپوزیشن کوذلت آمیزشکست ہوگی۔

سعید غنی نے کہا کہ حکومت نےفرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کی ، حکومت نے جان بوجھ کرسستی بجلی پیدا نہیں کی ، حکومت نے فرنس آئل مافیا کو فائدہ پہنچایا ، سندھ کی انڈسٹریز اورگھریلوصارفین کوگیس نہیں مل رہی۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ ضرورت سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے ، یوریا کھاد کے بحران سے گندم کی فصل متاثرہونے کا امکان ہے ، گندم بحران سے آٹے کی قلت پیدا ہو گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دورمیں کرپشن انڈیکس میں11درجے نیچے گئے ، ن لیگ کے دورمیں کرپشن انڈیکس میں10درجے کمی ہوئی ، پی ٹی آئی دورمیں ملک کرپشن انڈیکس میں اوپرگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version