چئیرمین نیب کی پارلیمانی کمیٹیوں میں پیشی کے معاملے پر نیب کا یو ٹرن

نیب نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو خط میں لکھا کہ تین جنوری کو بھیجے گئے خط میں وزیراعظم کی منظوری کا حوالہ نادانستہ اورحادثاتی تھا۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب کی پارلیمانی کمیٹیوں میں پیشی کے معاملے پر نیب کی جانب سے سیکریٹری قومی اسمبلی کوبھیجا گیا تین جنوری کا خط واپس لے لیا۔
نیب نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو نئے خط میں لکھا کہ چئیرمین نیب کی عدم دستیابی کے باعث ڈی جی کو پیشی کے اختیارات دیے گئے تھے۔
نیب کی جانب سے نئے خط میں وضاحت دی گئی کہ چئیرمین نیب فیملی ممبرکی بیماری کے باعث عدم دستیاب تھے۔ چئیرمین نیب پی اے سی میں پہلے بھی پیش ہو چکے ہیں اور اب بھی پیش ہوتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ پی اے سی اجلاس میں پیش کیے گئے نیب کے خط میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری سے ڈی جی نیب آئندہ چیئرمین نیب کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو کسی بھی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن نورعالم خان نے اجلاس میں کہا تھا کہ وزیراعظم نے منظوری دی ہوتی تو کابینہ ڈویژن کی جانب سے خط لکھا جاتا۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کی نمائندگی کوئی اور افسر کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

