Advertisement

پر امن مظاہروں کے ساتھ پر امن طریقہ سے ڈیل کرنا ہی مناسب ہوتا ہے،گورنر سندھ

گورنر سندھ

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ پر امن مظاہروں کے ساتھ پر امن طریقہ سے ڈیل کرنا ہی مناسب ہوتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ جو بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ، وہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔

  انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور جو جماعتیں پر امن احتجاج کررہی ہیں ان کے ساتھ پر امن طریقے سے بات چیت کرکے معاملات کو حل کرنا چاہیے۔

 گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جس طرح پولیس تشدد کا مظاہرہ کیا گیا جس میں بالخصوص نہتی خواتین کو نشانہ بنایا گیا، انتہائی افسوس کا عمل ہے۔

 عمران اسماعیل نےکہا کہ یہ جو طاقت کا مظاہرہ ہے یہ اسٹیٹ کی طرف سے مناسب نہیں ہوتا، پر امن مظاہروں کے ساتھ پر امن طریقہ سے ڈیل کرنا ہی مناسب ہوتا ہے۔

Advertisement

 گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تمام جماعتوں سے بیٹھ کر بات کریں۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے آج سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کیا اور ریلی نکالی جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر مظاہرین کی جانب سے دھرنا بھی دیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔

اس دوران مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی جبکہ ریلی میں شریک کارکنان نے سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کرنے پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین زخمی ہوگئے اور سر پر ڈنڈا لگنے سے ان کا سر بھی پھٹ گیا۔

بعد ازاں پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version