Advertisement

ترکی سے افغانستان کے لیے امدادی اشیاء سے لدی ریل گاڑی روانہ

افغانستان کے لیے 750 ٹن سامان لے کر ترکی کی ’’گڈنیس ٹرین‘‘ دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہوگئی۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے تعاون سے افغانستان کے لوگوں کے لیے 11 امدادی تنظیموں کے ذریعے اکٹھا کیا گیا 750 ٹن سامان لے جانے والی امدادی ٹرین کو روانہ کرنے کی تقریب میں وزیر داخلہ سلیمان سویئلو، وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو اور مذہبی امور کے سربراہ پروفیسر علی ایرباش نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قارا اسماعیل اولو نے کہا کہ ترکی تمام مظلوموں اور ضرورت مندوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

ترک وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر قارا اسماعیل اولو نے کہا کہ وہ ایک دوست اور برادر ملک افغانستان کے عوام کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2 ریل گاڑیاں 47 ویگنوں پر مشتمل ہیں اور ان میں تقریباً 750 ٹن سامان لدا ہوا ہے۔ یہ ریل گاڑیاں 4168 کلومیٹر کا سفر طے کریں گی اور ایران ترکمانستان کے راستے افغانستان پہنچیں گی۔

Advertisement

قارا اسماعیل اولو نے بتایا کہ استنبول – تہران – اسلام آباد ریل گاڑیاں جنہیں باکو – تبلیسی – قارس لائن کے علاوہ جنوبی لائن کہا جاتا ہے، نے بھی کام کا آغاز کر دیا ہے۔ قارا اسماعیل اولو نے کہا کہ ریل گاڑیاں 16 دنوں میں اس راہداری سے گزریں گی۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا کہ افغانستان میں 12.9 ملین بچوں کو سرد موسمی حالات میں مدد کی ضرورت ہے اور ترکی جو انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے وہ دنیا بھر میں مشکل حالات میں گھرے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا کہ ترک قوم مغربی تہذیب کی طرح اپنے ضمیر کی آواز پر خاموش رہنے والی قوم نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version