Advertisement

پی ایس ایل نے انگلینڈ کو باصلاحیت کھلاڑی دے دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر انگلش کھلاڑی پشاور زلمی کے خلاف 97 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیل کر انگلش کرکٹ بورڈ کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔

سمرسیٹ کاؤنٹی سے کھیلنے والے 20 سالہ ول اسمیڈ نے پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 97 رنز کی باری کھیلی۔

ول اسمیڈ نے کم عمری میں ہی کرکٹ کے حلقوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ول اسمیڈ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ پی ایس ایل میں جاری رہا تو انگلینڈ کرکٹ بورڈ ول اسمیڈ کو قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ دینے پر مجبور ہو جائے گا۔

Advertisement

ول اسمیڈ نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا دوسرے میچ میں ہی گلوسیسٹر شائر کے خلاف 49 گیندوں پر 82 رنز کی اننگ کھیل کر بالرز کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔

کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ول اسمیڈ کی عمر ابھی صرف 20 سال ہے اور یہ انگلینڈ کا وہ ہیرا ہے جو ابھی تراش خراش کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ برطانوی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version