Advertisement

ٹرمپ کے قتل کی ویڈیو جاری کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

ٹرمپ

ٹرمپ

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد بند کردیا گیا۔

چند روز قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سائٹ پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی گئی تھی۔ یہ ویڈیو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے جسے ٹرمپ حکومت کے دوران امریکی فوج نے بغداد میں ایک ڈرون حملے میں قتل کیا تھا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ویڈیو جاری کیے جانے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ویڈیو جاری کردی

خیال رہے خامنہ ای سائٹ ان اکاؤنٹس میں سے ایک ہے جسے سپریم لیڈر کا دفتر براہِ راست کنٹرول کرتا ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/Hassanvand/status/1481571707504705538

ٹوئٹر کے ترجمان کی جانب سے اکاؤنٹ بند کیے جانے سے متعلق بتایا گیا کہ ٹویٹر کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی۔

ایران کے سپریم لیڈر کے اکاؤںٹ سے جاری ہونے والی ویڈیو میں جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک روبوٹ کے ذریعے ڈرون حملے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کی فرضی منظر کشی کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version