Advertisement

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز ایک وینیو پر کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

دورہ پاکستان سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں کرونا وائرس کے سبب تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کو ایک وینیو پر کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ میچز ایک وینیو پر کھیلنے کی اہم وجہ سیکورٹی اور کھلاڑیوں کی صحت ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے بعد پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک مقام پر تمام ٹیسٹ میچز کرانے کی کوئی تجویز زیر بحث نہیں آئی اور ایک مقام پر 19 دن میچز کروانا ممکن نہیں۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے دو بڑے کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی  سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

پاکستان کے دورے کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی  سیریز میں شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ دیگر دو ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں، اسی طرح 3 ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی  میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version