Advertisement

ای وی ایم محض مشین نہیں ایک مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ہے، شبلی فراز

شبلی فراز

اسلام آباد پولیس کا سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ای وی ایم محض مشین نہیں ایک مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کسی کی ہار جیت کیلئے نہیں بلکہ شفافیت کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم محض مشین نہیں ایک مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ہے اس میں شفافیت اور غیرجانبداری ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ مشین کی کوئی جذبات کوئی جانبداری نہیں ہوتی، ہر فورم پر مشین کی ٹرائلز دیکھائے کسی ایک مرتبہ مشین نے مایوس نہیں کیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت اپوزیشن نے ٹف ٹائم دیا، اب الیکشن کمشن لوکل باڈی میں مشین پر راضی ہوگیا کوئی کمی پیشی ہوگی تو لوکل باڈی میں کھل کر سامنے آجائے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن نے ٹینڈر  نہیں کیا ہم نے خط کے جواب میں کہا ہم مینوفیکچر نہیں آپ متعلقہ فورم کو کہیں۔ ہم نے کہا تھا کہ تمام مینوفیکچر کو موقع دیں، ٹینڈرز دیں بین الاقومی کمپنیوں کو موقع دیں لیکن الیکشن کمشن نے کہا وقت کی کمی ہے۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے تمام ذیلی ادارے مفلوج تھے کسی کا ہاتھ نہیں تو کسی کی ٹانگ نہیں تھی، چیف سیکرٹری پنجاب کو کہا گیا کہ وہاں کے الیکشن بھی ای وی ایم پر کروائے جائیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کیلئے وزارت سائنس نے وفاقی حکومت سے پیپرا رولز سے استشنی مانگ لیا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 3 ہزار 900 مشینوں کی تیاری کا کہا ہے، الیکشن کمیشن بھی ٹینڈرز اس لیے نہیں کررہا کہ پیپرا رولز آڑے آرہے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم آفس اور کابینہ ڈویژن سے رابطہ کیا ہے، وفاقی حکومت بتائے گی کہ ہمیں مشینوں کی تیاری کیلئے کیا طریقہ اختیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے سامان کیلئے بھی پیپرا رولز سے استشنی دیا گیا تھا، اگر ٹینڈرنگ کے عمل میں جائیں گے تو وقت ضائع ہوگا۔

Advertisement

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن چاہتے ہیں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں، ہم چاہتے ہیں دو سالوں میں جتنے الیکشن ہوں ای وی ایم پر ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version