Advertisement

پنجاب حکومت سیاحت کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں لا رہی ہے، حسان خاور

حسان خاور

حسان خاور کا ٹوئٹ

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیاحت کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں لا رہی ہے۔

حسان خاور نے ٹی ڈی سی پی کلر کہار کا سرپرائز دورہ کیا، بغیر اطلاع دورے کا مقصد ٹی ڈی سی پی کلر کہار ریزورٹ کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔

حسان خاور نے ریزورٹ کی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے لوگوں سے بات چیت بھی کی، انہوں نے محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے ٹی ڈی سی پی کلر کہار کے انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے بہت جلد یہاں مزید سرمایہ کاروں کو لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی کلر کہار کا ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد اسے نجی اداروں کو ٹھیکے پر دینے کا پلان بھی زیرِ غور ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ ٹھیکے پر دینے سے یہاں کی سہولیات اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی، پنجاب حکومت وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق سیاحت کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں لا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version