Advertisement

آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لیے ان کی شرائط ماننا پڑتی ہیں، وزیراعظم

قومی سلامتی پالیسی وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لیے ان کی شرائط ماننا پڑتی ہیں۔

قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے دستخط کرکے قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کردیا۔

قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس مجبور ہو کرجاتے ہیں۔ ان کی شرائط کے لیے عوام پربوجھ ڈالنا پڑتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگرآپ کو ہرتھوڑے وقت بعد آئی ایم ایف جانا پڑے تو آپ کی سیکیورٹی متاثر ہوگی، ملک کی معیشت کمزور ہو گی تو دفاع بھی کمزورہوگا۔ ہماری گروتھ ریٹ اوپر جاتی ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے خطاب میں سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ ہماری فورسز نے پاکستان کو محفوظ کیا۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس منظم اور بہترین تربیت یافتہ فورس ہے۔

Advertisement

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں ہم نے ملک کو معاشی طورپرمستحکم نہیں کیا۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ نچلے طبقے کو اوپرلانا ہے۔ ہم نے ہرخاندان کو صحت کارڈ دے کرسیکیورکیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی ایکسپورٹ70 فیصد بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کےاتنےمواقع ہیں دنیا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

عمران ٰخان نے کہا کہ پاکستان کو قانون کی حکمرانی کا چیلنج درپیش ہے۔ قانون پرعمل نہ ہو تو معاشرے میں غربت ہوتی ہے۔ معاشرےمیں طاقتورکوقانون کے نیچےلانےکی کوشش نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں کوئی قانون سے اوپر نہیں تھا۔ قانون کی حکمرانی سےمعاشرہ ترقی کرتا ہے۔ ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے۔ پوری کوشش ہے عوام اور ریاست ساتھ چلیں۔

قومی سلامتی پالیسی کے اجرا پر وزیراعظم عمران خان نے معید یوسف اور قومی سلامتی ڈویژن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Advertisement

قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version