Advertisement

عمران صاحب نے ملک کو دھیلے کی ترقی نہیں دی، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے ملک کو دھیلے کی ترقی نہیں دی۔

مریم اورنگزیب نے انٹریشنل کرپشن کی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر قوم سے خطاب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی چوری کی وجہ سے پاکستان آج کرپشن بڑھ چکی ہے آپ کی کرپشن، لوٹ مار کے نتیجے میں آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی سمیت کوئی چیز عوام خریدنے کے قابل نہیں رہی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013 سے 2018 کے درمیان ریکارڈ ترقی ہوئی، ریکارڈ شفافیت آئی وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک میں سی پیک آیا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ایل این جی، پاور پلانٹس، موٹرویز، پبلک ٹرانسپورٹ کے درجنوں منصوبے لگے اور کھربوں روپے کے منصوبوں کے ساتھ ملک میں کرپشن میں کمی بھی آئی، عمران صاحب نے ملک کو دھیلے کی ترقی نہیں دی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایک نیا منصوبہ نہیں دیا الٹا لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے، کرپشن کے اس عذاب نے آج قوم سے کھانے پینے کی اشیاء بھی چھین لیں، قوم کو روٹی کا محتاج کر دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، بین الاقوامی انڈیکس میں 140واں نمبر

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version