علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

لاہور میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلکٹر عثمان باجوہ اور اسسٹنٹ کلکٹر شفاعت علی مرزا کی سربراہی میں لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں مسافر سے 4لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق مسافر حسن علی پی آئی اے کی پرواز سے دبئی جا رہا تھا، بورڈنگ سے قبل مسافر کی جیکٹ اور لباس کے خفیہ خانوں سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج کر کے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement