Advertisement

ارجنٹائن جج کی قیدی کیساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو لیک

جج

جج

ارجنٹینا کے ایک جج کی قیدی کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹینا کی ایک خاتون جج اس وقت مشکل میں پھنس گئی جب ان کی ایک قیدی کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو لیک ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون جج میریل سواریز کو قتل کے قیدی کرسٹین مے بسٹوس کے ساتھ بوس وکنار کرتے ہوئے دیکھا گیا اور حیران کن طور پر اسی خاتون جج نے قیدی کی سزا کے خلاف ووٹ بھی دیا تھا۔

دراصل میریل سواریز ججز کے اس پینل میں شامل ہیں جس کو قتل کے ملزم کرسٹین کی سزا سے متعلق فیصلہ کرنا ہے کہ آیا 2009 میں پولیس آفیسر لیونارڈو روبرٹس کو قتل کرنے پر اسے عمرقید کی سزا دی جانی چاہیے یا نہیں ، ججز کے پینل میں ملزم کے حق میں واحد ووٹ خاتون کی جج کی جانب سے ہی آیا تھا۔

Advertisement

خیال رہے خاتون جج  کیس کے سلسلے میں جیل گئی تھیں جہاں انہوں نے قیدی کرسٹین سے ملاقات کی اور اس دوران وہ بوس وکنار بھی کرتے رہے اور یہ منظر سی سی ٹی وی پر ریکارڈ ہوگیا اور جیل میں موجود پولیس افسر نے یہ ویڈیو دیگر ججز کو بھجوادی۔

دوسری جانب خاتون جج نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے قیدی کے ساتھ کوئی ناجائز تعلقات نہیں ، میں اس کی زندگی پر کتاب لکھ رہی ہوں اور اسی سلسلے میں ملاقات کے لیے گئی تھی۔

بوس وکنار کے مناظر پر رد عمل دیتے ہوئے میریل سواریز نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جانے والا منظر آنکھوں کا دھوکا ہے ، دراصل ہمارے ارد گرد لوگ موجود تھے اور وہاں کیمرے بھی نصب تھے اس لیے وہ مجھے کوئی خفیہ بات بتانا چاہتے تھے جس کے لیے میں اس کے قریب گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version