Advertisement

ٹرین میں بالوں سے لٹکتی لڑکی کی ویڈیو وائرل

ٹرین میں سوار ہونے والے مسافر ایک خاتون کو بالوں کے سہارے ہینڈریل پر جھولتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دارینا نامی روسی ایکروبیٹ کو سر کے بالوں سے بندھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ جو مزے سے ٹانگیں اوپر کئے اپنے فون میں مشغول ہیں۔

دارینا جو مبینہ طور پر شنگھائی سرکس کا حصہ ہیں، نے بتایا کہ وہ وقفے کے دوران اپنے ایکٹ کی مشق کر رہی تھیں۔

اس دوران انہیں شنگھائی میٹرو کے مینیجر کا فون بھی آیا جس نے ان سے پوچھا کہ وہ کیا کر رہی ہیں اور اپنے بالوں سے کیوں لٹک رہی ہیں۔

Advertisement

دارینا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ‘میں نصف سال سے اس ایکٹ کی مشق کر رہی ہوں۔ میں سب کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ یہ ایک خطرناک ایکٹ تھا اور اگر آپ غیر تربیت یافتہ ہیں تو اسے آزمایا نہیں جانا چاہیے۔’

لوگ اسٹنٹ سے حیران رہ گئے، جبکہ کچھ اس فکر میں مبتلا دکھائی دیئے کہ کہیں خاتون خود کو یا کھوپڑی کو نقصان نہ پہنچا بیٹھیں۔

دارینا نے آدھے سال سے زیادہ اس اسٹنٹ کی مشق کرنے کے بعد،TikTok  کے چینی ورژن Douyin پر کلپ شیئر کیا۔

انہوں نے حال ہی میں اپنے فیڈ پر اسی طرح کے متعدد کلپس شیئر کیے ہیں، تاہم اس فوٹیج کو اتنی توجہ حاصل کرنے کی توقع انہیں نہیں تھی۔

دارینا 2013 سے سرکس کا حصہ ہیں اور لوگوں کو اپنا شو دیکھنے کے لیے مدعو کرتی ہیں۔

Advertisement

بالوں سے لٹکنا ایک فضائی سرکس ایکٹ ہے جہاں پرفارمرز کو ان کے بالوں سے ہوا میں معلق کر دیا جاتا ہے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس عمل کی ابتدا جنوبی امریکہ میں ہوئی جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ اس کی شروعات چین سے ہوئی ہے۔

پرفارمرز بالوں سے لٹکتے ہوئے ایکروبیٹک پوز کا مظاہرہ کرتے ہیں جب کہ اس شخص کے وزن کا بوجھ پوری کھوپڑی میں یکساں طور پر تقسیم ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ہر بال 3.5 اونس (100 گرام) تک کا وزن اٹھانے کے قابل ہوتا ہے۔

Advertisement

اس ایکٹ کے دوران حادثات یا چوٹوں سے بچنے کے لیے مناسب طریقے سے بالوں کو ترتیب دینا ضروری ہے۔

پرفارمرز اکثر اپنے بالوں کو دن میں پانچ بار کنڈیشن کرتے ہیں اور ان کی حفاظت اور مضبوط رکھنے کے لیے بالوں کے وٹامنز کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ عمل گردن اور کندھے کے درد کے ساتھ ساتھ سر میں درد کا سبب بھی بن سکتا ہے اور اکثر جب مرفارمرز ٹور پر ہوتے ہیں تو انہیں اپنی کھوپڑی کے اوپری حصے میں سخت جگہ نظر آتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version