شہید ذو الفقار علی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذو الفقار علی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھے۔
سید مراد علی شاہ نے قائد عوام شہید ذو الفقار علی بھٹو کی 94 ویں سالگرہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذو الفقار علی بھٹو کی پاکستان کیلئے خدمات ناقابلِ تسخیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذو الفقار علی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھے، قائد عوام ذو الفقار علی بھٹو نے ملک کو ایک متفق آئین دیا، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید ذو الفقار علی بھٹو کی طاقت ملک کے غریب عوام، ہاری، مزدور طبقہ تھا، یہ شہید بھٹو کا کارنامہ تھا کہ لاکھوں پاکستانیوں کو مڈل ایسٹ، یورپ اور دیگر ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں روزگار دلایا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج اوور سیز پاکستانیوں کی ٹھیکیداری ایک خانہ بدوش پارٹی کرتی ہے، شہید بھٹو نے اس ملک کو بہترین اور پروقار خارجہ پالیسی دی، صنعتی ترقی، تعلیمی اداروں کا قیام اور سڑکوں کی تعمیر بھی شہید بھٹو کا کارنامہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جس بھی صوبے کا ذکر ہو اس کا ڈھانچہ شہید ذو الفقار بھٹو نے بنایا، قائد عوام شہید ذو الفقار علی بھٹو جیسے عظیم رہنماء صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ بھٹو صاحب کی سیاسی بصیرت کی مثالیں دنیا کی سیاسی ترقی میں ہمیشہ موجود رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News