انصار عباسی کی عدالت سے گذشتہ سماعت کے حکم نامے میں ترمیم کی درخواست

رانا شمیم توہین عدالت کیس میں انصارعباسی نے گزشتہ سماعت کے حکم نامے میں ترمیم کی درخواست کردی۔
انصارعباسی کی متفرق درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایک پیراگراف حذف کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکم نامے کے مطابق ہم سے پوچھا گیا کیا عدالتی کارروائی پراثرانداز ہونے کیلئے غلط حقائق پر مبنی بیان حلفی رپورٹ کریں گے۔ حکم نامے کے مطابق ہم نے کہا مفاد عامہ میں ہم رپورٹ کریں گے۔
انصار عباسی کا مؤقف ہے کہ یہ پیراگراف کلرکی غلطی یا میری ناقص کمیونیکشن کانتیجہ ہے۔ میں نے کبھی ایسا نہیں کہا نہ ہی کہوں گا۔ صرف بیان حلفی کا موجود ہونا رپورٹ کیا، سچا ہے یا جھوٹا یہ نہیں جانتا تھا۔
انصار عباسی نے درخواست میں عدالت سے کہا کہ خبرکرتے ہوئے یہ دعویٰ نہیں کیا تھا کہ بیان حلفی کا متن سچا ہے۔ عدالت یا کسی جج پرسوالات اٹھانے کا سوچا تک نہیں۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کسی زیرالتوا کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔ خبراچھی نیت سے کی تھی کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

