Advertisement

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے حقوق کی بات کی ہے، شہزاد سعید چیمہ

شہزاد سعید چیمہ

شہزاد سعید چیمہ

شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے حقوق کی بات کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر شہزاد سعید چیمہ کی جانب سے چیچہ وطنی میں کسانوں کے لئے یوریا کھاد کنٹرولڈ ریٹ پر فراہم کی گئی جس پرکسانوں نے پیپلزپارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہید بھٹو، شہید بی بی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے فلسفے کے مطابق عوام کے درمیان کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار پورے ملک کو غذائی قلت سے بجاتا ہے٬ خدا نا کرے اس نالائق حکومت کی وجہ سے ملک میں غذائی قلت ہو جائے۔ شہزاد سعید چیمہ

شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے حقوق کی بات کی ہے، پیپلزپارٹی کا نعرہ ہے کہ “کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال” ۔

Advertisement

سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب شہزاد سعید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم 21 جنوری کو اوکاڑہ سے کسان مارچ شروع کر رہے ہیں، میری تمام کسانوں سے درخواست ہے کہ پیپلزپارٹی آپ کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے آئیں ہمارا ساتھ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
والد کی موت کے بعد دنیتھ ویلالاگے دوبارہ سری لنکن اسکواڈ میں شامل
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
دیگر عرب ممالک بھی پاک سعودیہ معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version