Advertisement

پولیس تشدد سے زخمی ایم کیو ایم رہنما دم توڑ گئے

بلدیاتی قانون

بلدیاتی قانون

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس تشدد سے زخمی رہنما دم توڑ گئے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی لاٹھی چارج سے زخمی ہونے والے نارتھ کراچی یوسی 5 کے جوائنٹ آرگنائزر اسلم مظاہرے میں زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے زخمی ہونے والے جوائنٹ آرگنائزر اسلم کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بھی ٹوئٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں؛ متنازع بلدیاتی قانون کیخلاف ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج

Advertisement

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال میں اسلم بھائی نامی کسی شخص کو نہیں لایا گیا تھا اور نہ ہی جناح اسپتال میں  اسلم بھائی نامی شخص کی موت کی اطلاع ملی ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین اور طارق کو جناح اسپتال لایا گیا تھا  ، دونوں کو طبی امداد کے بعد جناح اسپتال سے فارغ بھی کردیا گیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کے بعض علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے دکانیں بند کرانے کی کوشش

واضح رہے  بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین زخمی ہوگئے اور سر پر ڈنڈا لگنے سے ان کا سر بھی پھٹ گیا ، جنہیں بعد میں پولیس نے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version