جب سے حکومت آئی ہے ہر چیز میں قلت پیدا ہورہی ہے، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جب سے حکومت آئی ہے ہر چیز میں قلت پیدا ہورہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسان بلاول بھٹو کی دعوت پر حکومت کے خلاف نکل آئے ہیں ، آصف زرداری کی حکومت آئی تو گندم کی قلت کودورکیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جی ڈی پی پر سب کو مبارکباد دی ، 2018 میں عمران خان نے2 لاکھ سے زائد ٹیکس دیا ، 2019 میں عمران خان 98 لاکھ روپے ٹیکس دیتے ہیں ، وزیر اعظم کی آمدن اتنی کیسے بڑھ گئی ؟
مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران صاحب سمجھتے ہیں مہنگائی نہیں ہے،غریب سے پوچھیں ، حکومت کسانوں کو کم قیمت دے کر گندم اٹھاتی ہے ، مصنوعی قلت پیدا کرکے باہر سے گندم منگواتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوریا میں سندھ خود کفیل ہے ، گیس سے یوریا بنتی ہے،اسکا حق سندھ کے کسان پر ہے ، جب سے حکومت آئی ہے ہر چیز میں قلت پیدا ہورہی ہے ، وفاقی وزیر کہتے ہیں نہیں پتا66لاکھ ٹن گندم کہاں گئی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے لوگوں نے گندم اسمگل کرکے بحران پیدا کیا ، ملک میں غریب پس رہا ہے ، ہزاروں کی تعداد میں کسان احتجاج کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

