قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا ایم ایل ون منصوبے پر عدم پیش رفت پر اظہار تشویش

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے ایم ایل ون منصوبہ پر عدم پیش رفت پر اظہار تشویش کردیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جنید اکبر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت ریلوے کی جانب سے ایم ایل ون منصوبہ پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گی کہ ایم ایل ون کا پیکیج ون 5 سال میں مکمل ہوگا۔پیکیج ون کیلئے 2 ارب ڈالر سے زائد رقم درکار ہوگی۔ پیکیج ون کی تکیمل کا ٹھیکہ جس فرم کو دیا جائے گا وہی اس منصوبے کی ڈیزائننگ کرے گی۔
مزید پڑھیے: ایم ایل ون ریلوے میں نئی جدت پیدا کر دے گا
وزارت ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے کے لیے پہلی ترجیح چین سے قرض لینا ہے، ایسا نہ ہوا تو قازقستان اور روس سے قرض حاصل کیا جاسکتا ہے۔
وزارت ریلوے حکام نے کہا کہ 5 اگست 2020 میں اس منصوبہ کی منظوری دی گئی تھی، اس منصوبے کے لئے فریم ورک معاہدہ میں لکھا گیا چینی کمپنیاں ہی بڈنگ میں حصہ لیں گی۔
کمیٹی نے ایم ایل ون منصوبہ پر عدم پیش رفت پر اظہار تشویش کردیا، کمیٹی چیئرمین کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ کیا وزرات ریلوے کے پاس قابل انجینئرز نہیں ہیں کہ منصوبے کی ڈیزائننگ کی جائے، پہلے پلان میں ہی چین سمیت دیگر ملکوں کو شامل کیا جائے۔
کمیٹی کے رکن آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ ایم ایل ون کے حوالے سے سابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے قوم کو گمراہ کیا، وہ کہتے تھے کہ منصوبہ جلد شروع ہوگا، وزیر کے دعوے دیکھیں اور زمین پر کچھ نظر نہیں آتا۔
ایم ایل ون منصوبہ کیا ہے؟
کراچی سے پشاور تک کے ریلوے ٹریک کو مین ریلوے لائن ون کہا جاتا ہے، یہ ٹریک 1800 کلو میٹر طویل ہے اور ایک صدی سے زائد پرانا ہے۔
ایم ایل ون کی جدید خطوط پر از سر نو تعمیر کی منصوبہ بندی کئی برسوں سے جاری ہے ،ا س حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت نے کئی اعلانات بھی کئے ہیں۔
مزید پڑھیے: ایم ایل ون منصوبے کیلئے چینی اشتراک پر بے حد مشکور ہیں
ایم ایل ون کی تعمیر کو سی پیک منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر اس منصوبے کی تکمیل پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالر ز کی لاگت آئے گی۔
ایم ایل ون کی تعمیر سے ٹرینیں 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکیں گی، اس سے ناصرف سفر کا دورانیہ کم ہوجائے گا بلکہ زیادہ ٹرینیں چلائی جاسکیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

