Advertisement

کراچی میں دن دیہاڑے ڈکیتی، لٹیروں نے 73 لاکھ روپے لوٹ کر شہری کو گولی مار دی

کراچی کے علاقے کلفٹن میں دن دیہاڑے لٹیروں نے شہری سے 73 لاکھ روپے لوٹ کر گولی مار کر قتل کردیا۔

شہری کلفٹن شون سرکل کے پاس بینک سے 73 لاکھ روپے لیکر نکل رہا تھا کہ لٹیروں نے جالیا، ملزمان نے رقم چھینی اور مزاحمت پر گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

شہری کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کررہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ کئی روز سے شہر میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہوگئے ہیں اور شہر بھر میں اسٹریٹ کراٸم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر میں لوٹ مار کے دوران شہریوں کو قتل اور زخمی کیے جانے کی بڑھتی وارداتیں پولیس کی مجموعی کارکردگی پر سوالہ نشان ہیں۔

Advertisement

ایک ہی دن میں ڈاکوٶں نے مختلف وارداتوں کے دوران تین 3 شہریوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا، وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقد رقوم بھی لوٹ لی گٸیں۔

گزشتہ تین روز کے دوران 8 شہری ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے، فیروزآباد کشمیر روڈ پر ڈاکوٶں نے شاہ رخ نامی دولہے کو ماں کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا۔

کلفٹن میں میر بھان داس اور سپرہاٸی وے پر عبدالقدیر نامی اشخاص ڈاکوٶں کی گولیوں کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوئے، منگل کو گلشن معمار میں تاجر امان اللہ اور سچل جمالی پل کے قریب بلاول نامی شہری بھی لٹیروں کی فائرنگ سے قتل ہوئے۔

زمان ٹائون، پاکستان بازار اور رضویہ میں 20 سالہ لڑکی اور پولیس اہلکار سمیت 3 تین شہری ڈاکوٶں کی گولیوں سے زخمی ہوئے جن میں  سمیرا، پولیس اہلکار بلال اور ظہیر علی شامل ہیں

سرسیداور سرجانی میں بھی ڈاکوؤں نے نظرحسین، نوید اور زاہد نامی شہری کو زخمی کیا، شہر بھر میں اسٹریٹ کراٸم اور ڈاکوٶں کو لگام ڈالنے میں کراچی پولیس مکمل طور پر ناکام ہے۔

عام شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ ہیں، سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا تھا، جرائم پیشہ عناصر نے پولیس اہلکار کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لے لیا، ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

پولیس کو تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا گیا، تمام فیلڈ آفیسرز کو ازخود پولیس پیٹرولنگ کو مانیٹر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

پولیس کا گشت بڑھانے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے بھی احکامات جاری کردیئے گئے۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ سچل پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، حالیہ واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version