Advertisement

ویرات کوہلی بھارتی ٹیسٹ کپتانی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ٹیسٹ کپتانی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق ناقص فارم اور بھارتی کرکٹ اتھارٹی کے دباؤ سے نبردآزما بھارتی بلے باز نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا ہے۔

طویل انسٹاگرام پوسٹ پر انھوں نے کہا کہ ہر چیز کا ایک اختتام ہے۔ 7برس کی طویل جدوجہد اور محنت کہ جس کا مقصد ٹیم کو ایک نئی جہت اور سمت کیساتھ کامیابیوں سے ہمکنار کروانا مقصود رہا۔

میں نے یہ ذمےداری پوری محنت اور دیانت داری کیساتھ نبھائی اور اپنا 120پرسنٹ کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں بی سی سی آئی کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ایک طویل عرصے تک یہ ذمے داری نبھانے کا موقع دیا اور تمام ساتھی کھلاڑیوں کا کہ جنھوں نے میرے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بابت وژن میں میرا ساتھ دیا۔

Advertisement

اپنی پوسٹ کے اختتام پر انھوں نے کہا کہ میں ایم ایس دھونی کا مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھ پر بطور کپتان اعتبار کیا۔

یاد رہے کہ کوہلی اپنی ناقص فارم کے باعث کرکٹ حلقوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا شکار تھے۔ ویرات کوہلی نے 99 ٹیسٹ میچوں میں 50 کی اوسط سے 7962 رنز اسکور کیے۔ ٹیسٹ میچز میں ان کا ہائی اسکور ناقابل شکست 254 رہا۔

علاوہ ازیں کہا جارہا ہے کہ بطور کھلاڑی ان کی اسکواڈ میں شمولیت پر بھی سنجیدہ کرکٹ حلقوں میں سوال اٹھایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version