لاہور کو صاف ستھرا رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈی سی لاہور

ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔
عمر شیر چٹھہ کی زیرِ صدارت کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کوآرڈینیشن اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کا ایجنڈا شہر میں کوڑا کرکٹ کے لئے مزید 15 کولیکشن پوائنٹس کی نشاندہی کرنا تھا، ایل ڈبلیو ایم سی کی سفارشات پر 15 کولیکشن پوائنٹس کی نشاندہی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو کولیکشن پوائنٹس کے کم ہونے کے حوالے سے بریفنگ دی تھی، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرار کو ایل ڈی اے یا اسپورٹس یا کسی بھی اور جگہ پر خالی پلاٹس کی نشاندہی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، نشاندہی کردہ خالی پلاٹس پر کوڑا کرکٹ کے کولیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ مقامی آبادیوں سے کوڑا کرکٹ اٹھا کر ان کولیکشن پوائنٹس پر لایا جائے گا، پھر وہاں سے بذریعہ گاڑیوں کے مقرر کردہ ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کیا جائے گا، لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News