کراچی میں بارش اور شدید سردی کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش اور شدید سردی کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 02 جنوری کی ( شام/رات) سے ملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔
محکمہ موسمیات نے 2 جنوری کی شام/رات سے 6 جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
مغربی ہواؤں کا سسٹم طاقتور ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق نیا مغربی سلسلہ موسم سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقتورہے ، بارش اور ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ شدت سے اثرانداز ہوگا۔
ڈی جی میٹ سردارسرفراز نے بتایاکہ سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے ، کراچی میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں مسلسل چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے، شام کے وقت سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب بلوچستان میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے، زیارت میں درجہ حرارت منفی 3، قلات میں منفی 2ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں 13 سال بعد دسمبر کا سرد ترین
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں کراچی میں 13 سال بعد دسمبر کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا جبکہ رات میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔
یاد رہے کہ دسمبر 2008 کو سرد ترین دن 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News