Advertisement

ایمرجنسی روم میں پانچ گھنٹے سے زائد کا انتظار اموات میں اضافے کی وجہ قرار

کورونا وبا کا دنیا بھر میں راج ہے اور اس کی وجہ سے عملے کی کمی اور ہسپتالوں کے ایمرجنسی روم پر بہت دباؤ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مریضوں کو ایمرجنسی روم میں ہونے کے باوجود بھی گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے جس سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق اگر مریض کو پانچ گھنٹے سے زائد ایمرجنسی روم میں انتظار کرنا پڑے تو اس سے اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے اور وقت کے ساتھ یہ نقصان مزید بڑھ جاتا ہے۔ اگرچہ یہ تحقیقی برطانیہ میں ہوئی ہے لیکن اس کا اطلاق دنیا بھر پر کیا جاسکتا ہے۔

برطانیہ میں یہ عملی قانون کا حصہ ہے کہ ایمرجنسی میں لائے گئے مریض کو پہلے چار گھنٹے میں طبی امداد دی جائے گی لیکن اس کے باوجود بارہا مرتبہ اس میں پانچ گھنٹے یا اس سے زائد کی تاخیر ہوجاتی ہے۔ مثلاً صرف 2016 سے 2018 تک برطانیہ کے ہسپتالوں کے ایمرجنسی روم میں 2 کروڑ 70 لاکھ مریض لائے گئے ۔ ان سب کو پانچ گھنٹے کے بعد ہی طبی امداد مل سکی تھی۔

لیکن معلوم ہوا کہ جن افراد کو تاخیرطبی امداد ملی ان میں سے 4 لاکھ 34 ہزار افراد ایک ماہ کے اندر اندر اس جہانِ فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔ اچھا اب جن مریضوں کو ہسپتال پہنچنے کے  6 تا 8 گھنٹے بعد طبی امداد دی گئی ان میں 30 روز کےاندر مرنے کی شرح 8 فیصد زائد دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ مریضوں کو چار گھنٹے کے اندر اندر طبی امداد پہنچانے کے قوانین امریکہ اور آسٹریلیا میں بھی رائج ہیں لیکن وہاں بھی تاخیر کے واقعات ہوجاتے ہیں۔ اس طرح صرف برطانیہ میں ٓ40 فیصد مریضوں کو طبی مدد تک پہنچنے میں چار گھنٹے سے زائد کا وقت لگ جاتا ہے۔

Advertisement

اب ماہرین کا اصرار ہے کہ جیسے جیسے ایمرجنسی میں طبی امداد ملنے کا وقت بڑھے گا اس سے مریضوں کے مرنے کی تعداد بڑھتی جائے گی اور یوں پانچ گھنٹے سے اس خطرے میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Next Article
Exit mobile version