نوواک جوکووچ کو عدالت نے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا

سربین اسٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلین عدالت نے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
آسٹریلوی حکومت نے ان کے ویزا داخلہ کو مسترد کرنے لئے عدالت میں کیس دائر کیا تھا ، جس کی آج سماعت کے بعد جج نے نوواک جوکووچ کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
جج انتھونی کیلی کے فیصلے کے بعد آسٹریلین امیگریشن وزیر ایلکس ہاک کا کہنا تھا وہ سربین اسٹار کے ویزے کی منسوخی کے لئے دوبارہ درخواست دیں گے۔
عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار 34 سالہ نوواک جوکووچ گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبورن پہنچے تھے ، مگر ویزا اور سفری سہولیات کی نامکمل دستاویزات کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔
نوواک جوکووچ کو کووڈ ویکسین نہ لگانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ انہیں طبی بنیادوں پر استثنیٰ حاصل ہے۔
آسٹریلوی وزیر اعظم نے بھی اس معاملے پر نہایت سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جوکووچ کووڈ ویکسین کے ڈوز لگانے کو ثابت نہ کر سکے تو انہیں دوسری فلائٹ سے واپس گھر بھیج دیا جائے گا۔
آسٹریلوی حکومت نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نوواک جوکووچ کے ویزے کی منسوخی کے لئے انہیں زیادہ وقت نہیں دیا گیا۔
عدالت میں سربین اسٹار نے موقف اختیار کیا کہ وہ مقامی وقت 30-08 پر جمعرات کو میلبورن پہنچے تھے، مگر آسٹریلوی ویزے کی منسوخی کے قانون سیکشن 116 تحت بارڈر فورس نے 40-07 پر اپنا فیصلہ سنا دیا تھا۔
عدالت کے جج نے کہا کہ جوکووچ کا ویزہ اوریجنل وقت پر کینسل کیوں نہیں کیا گیا۔
سربین اسٹار جوکووچ کے ویزا معطلی کیس کی سماعت پیر کو ہوئی اور تین دن کی تاخیر کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر نہ ہو سکی۔
عدالت میں سماعت کے دوران باہر نوواک جوکووچ کے مداح نے ان کے حق میں مظاہرہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News