Advertisement

پاکستانی فنکاروں کی منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد

سال نو کی آمد ہوتے ہی پاکستانی فنکاروں کی جانب سے منفرد انداز میں مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی گئی ہیں۔

آئیں ہم آپکو بتاتے ہیں کہ کون سے فنکار نے کس طرح اپنے مداحوں کو مبارکباد دیں۔

ماورہ حسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شییرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

Advertisement

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے مداحوں کو بہت ہی خوبصورت انداز میں نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماورہ کالے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جبکہ ان کے آس پاس کافی سارے پھول اور ایک بڑا سا ٹیڈی بیئر بھی رکھا ہوا ہے۔

Advertisement

صنم جنگ

پاکستانی میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ  پر اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ ایک نہایتی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں صنم جنگ نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آئیں تلخیوں اور مایوسیوں کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئی شروعات کے ساتھ 2022 میں قدم رکھتے ہیں۔

صدف کنول

پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اپنے شوہر شہروز سبزواری ساتھ کے اپنے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں صدف اور شہروز کافی اچھے موڈ میں دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ کیپشن میں صدف لکھتی ہیں کہ ہماری طرف سے سب کو نیا سال مبارک ہو۔

Advertisement

 

Advertisement

عثمان مختار

پاکستان کے نامور اداکار عثمان مختار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ  پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان کالے رنگ کے کپڑے پہن کر موٹر بائک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں عثمان لکھتے ہیں کہ یہ سال پوری دنیا کے لیے کافی عجیب رہا، لیکن ان سب کے دوران یہ سال میرے لیے بہت خوبصورت رہا۔

عثمان نے لکھا کہ  میں نے نئے سال کی شروعات اپنی خوبصورت بیوی کے ساتھ کی اور مجھے آپ لوگوں کی جانب سے بھی ڈھیر سارا پیار ملا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آنے والا سال ہم سب کی سلامتی کا سال ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version