Advertisement

ہم ماضی کی نفرتوں کی سیاست اور اس روش کو دُہرانے نہیں دیں گے، مرادعلی شاہ

مراد علی شاہ

کورونا

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں، مذہب، زبان اورذات پات و تفاوت کے بغیرمحبت سے رہیں اور صوبے کو ترقی دلوائیں۔  ہم ماضی کی نفرتوں کی سیاست اور اس روش کو دُہرانے نہیں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  کورونا کی وجہ سے معاشی حالات خراب ہوئے،  لوگوں کی نوکریاں چلی گئی تھیں۔ مہنگائی کا طوفان برپا ہے غریب آدمی پریشان ہے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ جب بھی موقع آیا ہے پیپلزپارٹی نے تلخیاں دورکی ہیں۔ اب لسانیت پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا وقت نہیں ہے۔ کراچی میں متحدہ سے طے کیا گیا تھا کہ ریلی کس روٹ سے جائے گی۔ لاٹھی چارج ہوا وہ غلط ہوا ہے۔ ہم نے کہا سب کو چھوڑ دو۔

وزیراعلٰی سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اس صوبے سے تمام نفرتوں کو مٹانے  کیلئے کام کیا ہے۔ 22 اگست کو کیا ہوا تھا؟ آپ سب کو پتا ہے کہ نفرتیں کون پھیلاتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیمیں وزیراعلیٰ ہاؤس کے ساتھ بڑے ہوٹل میں ٹھیری ہوئی تھیں۔ ایم کیو ایم نے راستہ تبدیل کرکے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیا۔ یہاں ٹنڈوالہ یار میں واقعہ ہوا اس کو بھی سیاسی رنگ دیا گیا۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم بیک ڈور رابطے نہیں کرتے، سامنے بات کرتے ہیں۔ بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنا بلکل غلط ہے۔ ہم نے لوکل باڈیزکو مضبوط کیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے مذید کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کا خاتمہ کرنے کا نعرہ لگا کرمزید کرپشن بڑھائی ہے۔ یہ کسانوں سے سستی گندم لےکرمہنگے داموں باہر بھیج دیتے ہیں۔ چینی، کھاد کا بحران پیدا کر دیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ضلع ٹنڈو الہ یار کے پارٹی کے ضلعی اور تعلقہ عہدیداران اور ورکرز نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزرا، منظوروسان، امتیاز شیخ، اسماعیل راہو، ایم پی اے امداد پتافی، ذوالفقار بچانی، ضلع و تعلقہ کے صدرور اور دیگر شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی کارکنوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ضروری احکامات دیتے ہوئے کہا کہ میں چیئرمین بلاول بھٹو کا پیغام لےکرآیا ہوں۔ چیئرمین چاہتے ہیں کہ ملک پرعوام کی حکمرانی رہے۔ چیئرمین چاہتے ہیں کہ پارٹی ورکرز ڈور ٹو ڈور پارٹی کا پیغام پہنچائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version