Advertisement

اپنی آمدنی سے 3 گھر چلا رہی ہوں، عائشہ عمر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بولڈ اداکاراوں میں سے ایک عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ ایک آمدنی سے تین گھر چلا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کا ایک انٹرویو کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنی آمدنی سے تین گھروں کے اخراجات پورے کرنے کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔

انسٹاگرام اکاونٹ لولی وُڈ  lollywood.zz کی جانب سے اپلوڈ کئے گئے کلپ میں عائشہ عمر کہہ رہی ہیں کہ وہ تین گھر چلارہی ہیں جن میں سے ایک ان کا اپنا اپارٹمنٹ ہے جو کراچی میں ہے۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ میرا کراچی والا اپارٹمنٹ کرائے پر ہے کیوں کہ میری خریدنے کی استطاعت نہیں ہے۔

دوسرا گھر لاہور میں ہے جہاں ان کی امی رہتی ہیں، عائشہ کا کہنا تھا کہ لاہور کا گھر چھوٹا سا ہے لیکن ہمارا اپنا گھر ہے جو ان کی امی نے بنایا، اس کا خرچہ  بھی میں اٹھاتی ہوں۔

Advertisement

اداکارہ نے اپنے بھائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی اب ڈنمارک میں ہے جس کی آخری ٹیوشن فیس بھی اب جا چکی ہے۔

عائشہ عمر نے انٹرویو میں اپنی بچپن کی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ دو سال کی تھیں تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور پھر ان کی والدہ نے ان کی پرورش کی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کے معاشی حالات بہت خراب تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version