’مری کے لوگوں کو بدنام کرنے والے افراد کا تعین کیا جائے‘

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ سانحہ مری کے بعد سوشل میڈیا اور میڈیا پر مری کے لوگوں کو بدنام کرنے والے افراد کاتعین کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے سانحہ مری کے حوالے سے دائر درخواستوں پر کیس کی سماعت کی۔
درخواستیں رضوان الہی اور محمد سفیان کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔
کمشنرراولپنڈی اورڈی سی راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے اوراستدعا کی کہ ہم دونوں افسران سانحہ مری کے بعد تعینات ہوئے ہیں اس لیے جواب داخل کرانے کے لیے ہمیں وقت فراہم کیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے 31 جنوری کو کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی کو سانحہ مری کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا کہ مفصل رپورٹ پیش نہ کرنے کی صورت میں دونون افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
عدالت نے مری میں مجموعی عمارتوں کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ عدالت کو زیر تعمیر اور مکمل تعمیر شدہ عمارتوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔
عدالت نے دورانِ سماعت ریمارکس میں کہا کہ مری میں کتنی عمارتوں اور افراد کے داخلے کی گنجائش ہے؟
عدالت نے ہدایت کی کہ سانحہ مری کے بعد سوشل میڈیا اور میڈیا پر مری کے لوگوں کو بدنام کرنے والے افراد کاتعین کیا جائے۔ مری کے لوگوں کی کردار کشی سے روکا جائے۔
گذشتہ سماعت
’مری میں لوگوں کو جہاں جگہ ملتی ہےعمارتیں کھڑی کردیتے ہیں‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

