Advertisement

بھارتی جوڑی عامر علی اور سنجیدہ شیخ نے رائیں جد اکر لی

بھارتی جوڑی عامر علی اور سنجیدہ شیخ کی شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عامر علی اور سنجیدہ شیخ کی طلاق ہوئے تقریباً 9 ماہ ہو چکے ہیں۔

دونوں اداکار طلاق کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں دینا چاہتے۔

گزشتہ سال سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے لیکن دونوں نے کبھی بھی اپنی علیحدگی کے بارے میں قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دی تھی۔

تاہم ان کی دو سالہ بیٹی آئرہ اپنی والدہ سنجیدہ شیخ کے ساتھ اُن کے گھر میں رہ رہی ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب جب میڈیا نے جوڑے سے رابطہ کیا تو عامر علی اور سنجیدہ شیخ دونوں نے طلاق کی خبر کی نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی اور اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

اس حوالے سے سنجیدہ شیخ نے کہا کہ میں صرف چاہتی ہوں کہ میری بیٹی مجھ پر فخر کرے جبکہ عامر علی نے اپنی سابقہ اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکار عامر علی اور سنجیدہ شیخ سال 2012ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version