Advertisement

‘پاک امریکہ تعلقات کو مظبوط بنانے میں اوورسیز پاکستانی نمایاں ہیں’

چودھری پرویزالہٰی

 اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ  پاک امریکہ تعلقات کو مظبوط بنانے میں اوورسیز پاکستانی نمایاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے پاکستانی امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر خورشید بھلی کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک سے باہر ملک کے سفیر بھی ہیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ انکی خدمات کے صلہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا تاکہ  اپنے لئے بہتر قیادت کا چناؤ کر سکیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ  پاک امریکہ تعلقات کو مظبوط بنانے میں اورسیز پاکستانی نمایا ں ہیں، امریکن قانون ساز اداروں میں اورسیز پاکستانی نژار شہری بخوبی اپنا مثبت رول ادا کر رہے ہیں۔

Advertisement

چودھری پرویزالہٰی  کا کہنا تھا کہ ملک کی معشیت کو سہارا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانی ماہانہ اربوں ڈالر بھجتے ہیں۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ منی بجٹ میں حکومت کو معشیت مظبوط بنانے کیلئے ووٹ دیا اور اب حکومت کے پاس عوام کیلئے اقدامات اُٹھانے کا بہترین موقع ہے۔

  دوسری جانب خورشید بھلی کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین نے  اوورسیز پاکستانیوں کی میتیں مفت واپس لانے کی سہولت دیکرہم سب کا بہت بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساری پاکستانی اوورسیز کمیونٹی اُن کی مشکور ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سعید بھلی،سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version