Advertisement

سال 2021 میں پاکستانی مسلح افواج کی کامیابیاں

سال 2021 جہاں ملک کے سیاسی، معاشی اور دیگر مختلف شعبوں کے لیے کئی لحاظ سے اچھا نہ رہا، تو وہیں یہی سال دفاعی شعبے کے لیے زبردست ثابت ہوا اور افواج پاکستان سے منسلک مختلف شعبوں نے 2021 میں کئی کامیابیاں اپنے نام کیں۔

مملکتِ خدادادِ پاکستان کی حفاظت پر شب و روز مامور افواج پاکستان کے لیے 2021 شاندار کارناموں اور اہم کامیابیوں کا سال رہا۔

2021 میں دشمن کا ہر وار ناکام بنانے کے لیے ملک کے محافظوں کی جانب سے کیا گیا عہد بخوبی نبھایا گیا، اور اس کے لیے دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا گیا۔

سال 2021 کا سب سے پہلا میزائل تجربہ 2750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت والا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا تھا۔

گزشتہ سال 900 کلومیٹر تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کی تکنیکی جانچ کے بھی دو کامیاب تجربات کیے گئے۔

Advertisement

سال 2021 کے آخری مہینے دمسبر میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل بابر ون بی نے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ جس نے تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔

دوسری جانب پاک فضائیہ نے بھی 2021 میں پیشہ ورانہ امور اور کھیلوں کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

پاک بحریہ نے اکتوبر 2021 میں بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی اور اسے سطح آب پر آنے اور پیچھے دھکیلنے پر مجبور کیا۔

پاکستان نیوی کے جہازوں نے گزشتہ سال مختلف ممالک اور بندرگاہوں کے دورے بھی کیے، کئی مشقوں میں حصہ بھی لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version