Advertisement

موسم سرما کی بیماریوں میں سبز الائچی کسی مسیحا سے کم نہیں

موسم سرما اپنے عروج پر ہے ہرطرف ٹھنڈ نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں، سخت سردی کی وجہ لوگوں کی بڑی تعداد مختلف امراض کا شکار ہورہی ہے ان میں نزلہ زکام، کھانسی اور بخار سر فہرست ہے۔

موسمی بیماریوں کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد گھریلو علاج کو ترجیح دیتی ہے، اور آج یہاں پر سبز الائچی کے ایسے جودوئی اثرات سے آگاہ کررہیں ہیں جو موسم سرما کی ان بیماریوں میں کسی مسیحا سے کم نہیں۔

کھانسی

کھانسی کے لئے یہ بہت ہی مفید نسخہ ہے اس کے لئےایک چٹکی سبز الائچی کا پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ گھی اور آدھا چائے کا چمچ دیسی گھی لے کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اسے کھالیں۔ اس سے کھانسی سو فیصد دور ہوجائے گی۔

خشک کھانسی

Advertisement

سردیوں میں خشک کھانسی بہت عام ہے اورانتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے، اسے دور کرنے کے لئے الائچی سے بہتر کوئی علاج نہیں، اس کے لئے لونگ اورالائچی کو ملا کر استعمال کرنے سے خشک کھانسی میں کافی افاقہ ہوتا ہے۔

کھانسی اور سینے کی جکڑن

سردی کے موسم میں ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے سینہ جکڑ جاتا ہے، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری ہونے لگتی ہے، اس کے علاج کے لئے الائچی اور مصری کو 1 اور3  کے تناسب سے لیں، پھر ان دونوں کو ایک اچھی طرح پیس لیں، اس سفوف کا ایک چائے کا چمچ دن میں تین بار پانی کے استعمال سے سینے کی جکڑن سے نجات ملتی ہے۔

سردی لگنا

اس مقصد کے لئے سبز الائچی کی چائے سے بہتر کوئی دوا نہیں، اسے پینے سے سردی قریب بھی نہیں آتی۔

سبزلائچی دیگر بیماریوں میں بھی مؤثر

Advertisement

ماہرین گلے کی سوزش، کھانسی، نزلہ اور گلے کی کئی بیماریوں سے تحفظ کے لئے سبز الائچی کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔ اسی لئے اسے کھانے میں شامل رکھیں تاکہ ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

ان بیماریوں کے علاوہ سبزالائچی بد ہضمی، منہ کی ناگوار مہک کےخاتمے، معدے کی تیزابیت دور کرنے اور امراض قلب میں بھی بہت فائدے مند ثابت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version